• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائل کے مطالبے پر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، سراج الحق

Fata Should Be Integrated Into Khyber Pakhtunkhwa On The Demand Of Tribes Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کے مطالبے پر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیاجائے، حکومت کو وعدے سے پیچھے نہیں ہٹنے دیں گے، نیشنل ایکشن پلان میں بھی کہا گیا تھا کہ فاٹا اصلاحات لائی جائیں گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فاٹا یوتھ جرگے کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال گزر گئے، فاٹا میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، کوئی تعلیمی ادارہ نہیں بنا ۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال گزر گئے، فاٹا میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، کوئی تعلیمی ادارہ نہیں،کسی بھی عدالت میں قبائلی عوام کی شنوائی نہیں ہے،ایک کروڑ قبائلی عوام معاشی اور تعلیمی استحصال کا شکار ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ قبائلی نوجوان ایف سی آر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام چاہتے ہیں فاٹا کا کے پی میں انضمام کیاجائے اور حکومت کو فاٹا کے کےپی میں انضمام کے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹنے دیں گے۔

تازہ ترین