• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش میں تاخیر سے دسمبر تک آلودہ دھند رہے گی، رپورٹ

Polluted Fog Will Remain Till Dec Due To Delay In Rain Report

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے کے باعث نومبر اور دسمبر میں بھی پنجاب میں آلودہ دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسموگ اوردھند آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں، اسموگ سانس کی تکلیف کا باعث بھی بن سکتی ہے جبکہ یہ صورتحال زرعی سرگرمیوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ لاہوراور ملحقہ علاقے رات اور صبح کے وقت دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے، شہری رات اور صبح کے وقت سفر کے دوران احتیاط برتیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط سے دسمبر کے آخر تک گہری دھند کا امکان ہے،پنجاب اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ وسطی اور زیریں خیبر پختون خوا میں بھی دھند چھائی رہے گی۔

علاوہ ازیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ اسموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے ہدیات کی کہ شہریوں کو اسموگ کےاثرات اوربیماریوں سے بچاؤکےحوالےسےآگاہی دی جائےاور ماہرین کی سفارشات پر پوری طرح سےعملدرآمد کیا جائے۔

لندن سے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایات دیتےہوئےشہبازشریف نےکہا کہ بچوں اور معمر افراد کو اسموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے خصوصی اہتمام کیا جائے اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے وضع کردہ لائحہ عمل پرپوری طرح عمل کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے اور محکمے اسموگ کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مربوط انداز سے کام کریں اور اس دوران ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

 

تازہ ترین