• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ ویمن ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈکو 5وکٹ سےشکست دیدی

Sharjah Women One Day Pakistan Scored New Zealand With 5 Wickets

ویمن چیمپئن شپ شارجہ میں جاری ہے جہاں آج کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو 5 وکٹ سے شکست دے دی ۔

میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44ویں اوور میں صرف 155رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،ٹیم کی جانب سے کرٹس نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 25رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ 2 وکٹیں سعدیہ یوسف کے حصے میں آئیں۔

کیوی ویمن ٹیم کے 156رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہدف 49ویں اوور میں حاصل کرلیا، بسمہ معروف نے ناقابل شکست 36رنز اسکور کیے۔

سدرہ امین نے 32 اور جویرہ خان نے 29رنز بنائے،کیوی ویمن ٹیم کے بولرز کی جانب سے پیٹرسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان 3ایک روزہ میچوں کی سیریز شارجہ میں کھیلی جارہی تھی جو کیوی ویمن ٹیم نے 1-2سےجیت لی ہے۔

تازہ ترین