• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹااصلاحات کے لیے قبائل کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسفند یار ولی

Tribes Stand For Tribal Areas Asfandyar Wali

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ اےاین پی فاٹااصلاحات کے لیے قبائل کےشانہ بشانہ کھڑی ہےاور اے این پی فاٹا کےپختونخوا میں انضمام کےلیے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریگی۔ فاٹا کےمنتخب نمائندوں کو اپنی حیثیت کے فیصلےکااختیار ہوناچاہیے۔

اسفند یار ولی خان نے یہ بات چارسدہ میں فاٹا یوتھ جرگہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیاور مزید کہا کہ فاٹاکےعوام کو پاکستان کےعام شہری کے برابر حقوق نہیں دئیےجارہے ہیں۔

فاٹا کےعوام نے پاکستان کے لیے جنگیں لڑی ہیںجبکہ فاٹا کو پختونخوا میں شامل کر کے انگریز کی کھینچی لکیر ختم کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کےپختونخوا میں انضمام کےلیے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کےلیے وہ جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، پی ٹی آئی، پی پی اورجےیوآئی س رابطہ کریں گے۔

تازہ ترین