• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوٹنگ چیمپئن شپ ،حجاب کی پابندی پربھارتی کھلاڑی دستبردار

Shooting Championship Indian Player Boycott For Using Hijab

ایران میں ایشین ایئرگن شوٹنگ چیمپئن شپ کے ڈریس کوڈ میں شامل حجاب پراعتراض کرتے ہوئےبھارتی کھلاڑی نے اپنا نام واپس لےلیا ہے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق ایران میں ایشین ایئرگن شوٹنگ چیمپئن شپ ڈریس کوڈ میں شامل حجاب لینےسےبھارتی شوٹرحناسدھو نے انکارکردیا۔

حنا سدھو کا کہنا تھا کہ سیاحوں، غیرملکیوں کوحجاب لینےپرمجبورکرناکھیل کی روح کیخلاف ہے اور انہوں نےاس پابندی کیخلاف اپنا نام چیمپئن شپ سےواپس لےلیاہے۔

دوسری جانب بھارتی رائفل ایسوسی ایشن کےصدرراجندراسنگھ کا کہناہےکہ ایرانی شوٹنگ فیڈریشن کےساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

راجندرا سنگھ نے مزید کہا کہ ہم ایرانی ثقافت اورروایات کااحترام کرتےہیںاور تمام خواتین شوٹرزنےحجاب کےڈریس کوڈ کوتسلیم لیا ہے تاہم ایران میں یہ ایشین ایئرگن شوٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلےدسمبرمیں منعقدہوںگے۔

 

تازہ ترین