• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کا 27 کروڑ جعلی اکائونٹس کا اعتراف

سوشل میڈیا کی سب سے بڑی اور مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے 27کروڑ جعلی اکائونٹس کا اعتراف کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے اس بات کو تسلیم کیاہے کہ سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے 27 کروڑ اکائونٹس جعلی ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

رواں ہفتے فیس بک نے مالی سال کی سہ ماہی رپورٹ جارہی کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جعلی اکائونٹس کی تعداد میں بے حد اضافہ ہوا ہے فیس بک انتظامیہ اس بارے میں قانونی کارروائی کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے فیس بک کے مطابق اس کے مجموعی صارفین میں سے 10فیصد اصلی اکاوئٹ ہولڈرز ایسے ہیں جو ڈپیلیکٹ اکائونٹس کی بھر مار سے پریشان ہیں۔

تازہ ترین