• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اور کیمکل فروخت کے الزام میں پاکستانی نژاد فیملی کو سزا

Punished Pakistani Based Family In Charge Drug And Chemical Sales

ڈیلس کے قریبی شہروں میں کیمکل (سنتھیٹک) منشیات کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں پاکستانی نژاد ایک ہی فیملی کے 5افراد کو امریکہ کی وفاقی عدالت کی جانب سے قید اور جرمانہ کی سزائیں۔

سزا پانے والوں میں دو پاکستانی نژاد خواتین بھی شامل ، ملنے والی تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست ٹیکساس کی ایک وفاقی عدالت نے پاکستانی نژاد ایک فیملی کے 5اراکین جس میں 58سالہ سیلم جعفر جیوانی،30سالہ عدیل الزمان خان،28سالہ شرجیل جیف علی اور دو خواتین،54سالہ نادیہ فرشتہ،32سالہ نمروز خان شامل ہیں۔ کو کیمکل منشیات فروخت کرنے کے الزامات کے تحت قید اور جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں ہیں۔


وفاقی عدالت نے سلیم جیوانی کو 5سال،شرجیل جیف علی اور عدیل الزمان خان کو ڈھائی ڈھائی سال،نادیہ فرشتہ کو 3سال،11ماہ اور نمروز خان کو دو سال کی سزائیں دی ہیں ۔

سزا پانے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے جس میں ماں بیٹا بیٹی اور بیٹی کا شوہر شامل ہیں۔ان پانچوں افراد پر ریاست ٹیکساس کے شہر پلانو اور ٹائیلر میں واقع انکی دوکانوں پر کیمکل شدہ منشیات کو فروخت کرنے کے الزمات کے تحت3اگست2016ء کو مقدمہ داخل کیا گیا تھا۔

پولیس اور انسداد منشیات سے متعلق اداروں کے اراکین نے اس ضمن میں ایش سموک شاپ پلانو،منٹ اسٹاپ کنوینیٹ اسٹور ٹائلر پر چھاپہ مار کر وہاں سے مبینہ طور پر 55پاؤنڈ مصنوعی کیمکل شدہ منشیات کے چھ ہزار پیکٹ برآمد کئے تھے۔پولیس کے مطابق فی پیکٹ 10ڈالر سے 50ڈالر تک فروخت کیئے جاتے تھے اس طرح پولیس نے چھاپہ کے دوران ڈھائی لاکھ ڈالر کیشن رقم بھی برآمد کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں اس منشیات کے استعمال کے باعث کئی لوگ شدید بیمار بھی ہوئے۔سزا پانے والے مجرمان ڈیلس کیرالٹن، ٹائلر کے شہروں میں رہائش پذیر تھے وفاقی عدالت نے ان افراد پر قید کے علاوہ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

تمام مجرمان کو سزا ملنے کے فیصلہ کے بعد وفاقی جیلوں میں منتقل کردیا ہے اس ضمن میں مزید معلوم ہوا ہے کہ سزا پانے والے خاندان کے افراد پاکستان کے شہر کراچی سے امریکہ آئے تھے اور یہ امریکہ میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر ہیں۔

 

تازہ ترین