• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ سالانہ 4لاکھ 80ہزار امریکیوں کی موت کا سبب

Cigarette Causes Death Of 4 Million 80000 Americans Annually

امریکا میں سگریٹ نوشی سے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

امریکی حکومت نے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول س( سی ڈی سی )کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے ، جس کے مطابق 5 میں سے ایک امریکی شخص سگریٹ نوشی کا عائد ہے ۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں 20اعشاریہ1فیصد شہری کسی بھی قسم کی تمباکو نوشی کرتے ہیں،جس میں سے ایک بڑی تعداد سگریٹ،سگار،پائپ یا کسی اور حالت میں تمباکو کا استعمال کرتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں انسداد سگریٹ نوشی کے حوالے سے کافی کوششیں کی جارہی ہیں ، ساڑھے 3 فیصد لوگ اسی حوالے سے ای سگریٹ کا استعمال کررہے ہیں ۔

تازہ ترین