• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب یمن کے مرکزی بینک میں رقم ڈپازٹ کرے گا

Saudi Arabia Will Make A Deposit In Yemens Central Bank

سعودی عرب یمن کے مرکزی بینک کو قومی کرنسی کے استحکام کے لیے 2 ارب ڈالر کی رقم ڈپازٹ کی شکل میں ادا کرے گا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں یمن کے وزیر اعظم اور اپنے مشیریوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے بتایا کہ سعودی حکومت کی طرف سے یمن کے مرکزی بینک کے لیے 2 ارب ڈالر کی خطیر رقم کی ادائیگی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی منڈی میں ڈالر کے مقابلے میں یمنی ریال کی قدر میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس وقت ایک ڈالر 440 یمنی ریال کے مساوی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مرکزی بینک کو 2 ارب ڈالر کی رقم ادا کرنے سے یمن کی سرکاری کرنسی کی قیمت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

یمن میں بغاوت کے بعد قومی کرنسی ریال کی قیمت میں 100 فیصد سے زائد کمی واقع ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں بنیادی ضرورت کی اشیاء بہت مہنگی ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین