وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، آئین کا دفاع، عوام کے حقِ حاکمیت کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی، ترقی آئین کی حکمرانی، جمہوریت کے تسلسل سے مشروط ہے۔ سازشیں، جبر اور فیصلے ن لیگ اورنواز شریف کو قوم کی خدمت سے نہیں روک سکتے۔
وزیر ریلوے نے لیگی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ وہ جدوجہد کے اگلے مرحلے کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں۔ عام انتخابات کے التوا کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔