• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی جامعات میں جامعہ کراچی 193نمبر پر آگئی

Karachi University Jumps To 193 In Top Asian Universities List

حالیہ جاری ہونے والی ایشیائی جامعات کی درجہ بندی میں جامعہ کراچی نے 193 درجہ حاصل کرلیا ۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں اس کامیابی پر تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتاہوںاور یہ اساتذہ ہی کی علمی وتحقیقی صلاحیتوں کا ثمرہے ۔

ڈاکٹر اجمل خان نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی محض ایک سال میں 251 ویں درجے سے ترقی کرتے ہوئے 193 ویں درجہ پر فائز ہوگئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میری کاوشیں مثبت سمت کی جانب گامز ن ہیں۔

شیخ الجامعہ نے کہا کہ میں نے اپنی افتتاحی تقریر میں جامعہ کراچی کی درجہ بندی میں اضافے کو اپنی اولین ترجیح قراردیاتھا اور آج مجھے فخر ہے کہ میرے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

تازہ ترین