• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شارع فیصل پر ڈرگ روڈ فلائی اوور بند، بدترین ٹریفک جام

Karachi Traffic Jam

کراچی کی شارع فیصل پر واقع ڈرگ روڈ فلائی اوور کو مرمتی کام کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کو بروقت مطلع نہ کیے جانے کے باعث اسٹار گیٹ سے کارساز تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شارع فیصل پر واقع ڈرگ روڈ فلائی اوور مرمتی کام کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ راشد منہاس روڈ اور گلستان جوہر سے شارع فیصل جانے والے افراد ناتھا خان پل کے نیچے بنایا گیا راستہ استعمال کریں ۔

اسی طرح اسٹیڈیم روڈ سے کارساز اور شارع فیصل کا راستہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ملیر سے راشد منہاس روڈ جانے والی ٹریفک کو کارساز سے ڈالمیا روڈ کا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فلائی اوور کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا، فلائی اوور بند ہونے سے ڈرگ روڈ کے مقام پر ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تازہ ترین