| |
Home Page
جمعرات 04 ربیع الاوّل 1439ھ 23 نومبر 2017ء
November 13, 2017 | 02:25 pm

کراچی: سانحہ 12 مئی، 15 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتار ی جاری

Karachi 12 May Incident 15 Wanted Criminals Arrest Warrant Issue

Karachi 12 May Incident 15 Wanted Criminals Arrest Warrant Issue

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے7 مقدمات میں 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سانحہ 12 مئی2007 کے7مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی،ضمانت پر رہا ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ 12 مئی کے 3 مقدمات الگ عدالت میں زیر سماعت ہیں۔تمام مقدمات کو یکجا کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 23 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مفرور ملزمان میں عبدالوحید، عابد علی، عزیز، محمد ساجد ودیگر شامل ہیں۔ کیس میں میئرکراچی وسیم اختر کو حاضری سے استثناحاصل ہے۔