• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: شوہر اور اس کا ساتھی دلہن کا جہیز لے کر فرار

Bahawalpur Husband And His Partner Escape With Bride Jahaiz

بہاولپور میں شادی کےبعد شوہر اوراس کاساتھی نئی نویلی دلہن کےجہیزکا سامان لے کرفرار ہوگئے۔پولیس نےلڑکی کی درخواست پرشوہرسمیت 2افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

بہاولپور کی رہائشی خاتون کو شادی مہنگی پڑگئی، زندگی بھر ساتھ دینے کا وعدہ کرنے والا جہیزکاسارا سامان لے کر رفوچکرہوگیا ۔ نئی نویلی دلہن ہاتھ ملتی رہ گئی ۔

پولیس کےمطابق گرین ٹاؤن کی رہائشی 24 سالہ ہما نے سکندر نامی شخص سے شادی کی،جس کےبعد سکندر ہماکوشادی کےبعد چیمہ ٹاؤن فیز2 میں کرائےکےگھرمیں رخصت کرکےلےگیا ۔

بیوی میکے گئی تو شوہراورمبینہ ملزم سکندرکےہمراہ اپنی بیوی کے47 ہزار روپےنقدی، لیپ ٹاپ اورجہیز کاسارا سامان لے کرفرارہوگیا۔

تھانہ صدرپولیس نےلڑکی کی درخواست پرشوہرسمیت 2افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

تازہ ترین