• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں، سعد رفیق

No Chance Of Pre Election Saad Rafique

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں، سینیٹ کے اور عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔

خواجہ سعد رفیق میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جہاں انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل جائیں تب بھی قبل از وقت انتخابات نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی کا رویہ درست نہیں ہےجبکہ مردم شماری ہو چکی، اب حلقہ بندیاں ہوں گی جبکہ عمران خان جو باتیں کر رہے ہیں، ان کا کوئی سر پاؤں نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اتوار کے روز ایبٹ آباد میں جلسہ کریں گےجس کے بعد وہ دوسرے شہروں میں بھی جلسوں کی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے۔

اس سے قبل جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنر پنجاب، وزیر قانون پنجاب، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئینی ترامیم اور نیب کیسز سمیت اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا جبکہ حلقہ بندیوں پر آئینی ترمیم کے لیے پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

تازہ ترین