• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی خاتون کے ہاں6بچوں کی پیدائش،60ڈاکٹروں نے نگرانی کی

Saudian Mother Gave Birth To Six Babies By Caesarean

سعودی خاتون نے چھ بچوں کو جنم دیا ہے،حساس نوعیت کے اس آپریشن کی نگرانی 60ڈاکٹروں نے کی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع ریاض ملٹری اسپتال میں جنم لینے والے بچوں میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں نومولود جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی مسلسل نگہداشت میں ہیں۔

اسپتال انتظامیہ اور متعلقہ ڈاکٹراسامہ کا کہناہے کہ پیچیدہ اور انتہائی نازک معاملے کے باعث زچگی کا فیصلہ بذریعہ آپریشن کیا گیا۔

ڈاکٹر اسامہ کے مطابق پیدائش کے بعد زچہ بچہ خیریت سے ہیںتاہم انہیں نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی نگہداشت زیادہ بہتر انداز میں کی جاسکے ۔

ریاض ملٹری اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیچیدہ اور انتہائی نازک زچگی کے عمل کی نگرانی 60ماہر ڈاکڑوں نے کی۔

تازہ ترین