• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سردی کی شدت، مختلف علاقوں میں گیس غائب

Cold Intensity In Quetta Gas In Various Areas Disappear

کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے ہوتے ہی مختلف علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر غائب ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافے ہوگیا ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی پشتون آباد، بروری محمدخیرروڈ،سرکی روڈ،کاسی روڈ، جان محد روڈ،زرغون روڈ اور سریاب حاجی غیبی روڈ پر گیس کا پریشر غائب ہوگیا۔

پریشر نہ ہونے سے جہاں لوگوں کو کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہاں بچے اور بوڑھے سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں۔

تازہ ترین