• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں دھُند کا راج، بیشتر علاقوں میں حد نگاہ انتہائی صفر

The Fog Of Punjab In Punjab The Highest Level Of View In Most Areas

پنجاب کے بیشتر علاقے سرِشام آلودہ دھُندکی لپیٹ میں آ گئے،حد نگاہ صفر ہوجانے کے باعث لاہور سے کوٹ مومن موٹروے کوبند کر دیا گیاجبکہ لاہور سےساہیوال تک حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ گئی ہے۔

پنجاب میں چھائی دھند میں کمی نہ آ سکی، بیشتر علاقوں میں حد نگاہ انتہائی صفر ہو گئی، لاہور سے ساہیوال، چیچہ وطنی تک حد نگاہ صرف 50 میٹر ہوگئی۔

ترجمان موٹرویز اینڈ نیشنل ہائی ویز کے مطابق موٹروے کو بابو صابو انٹرچینج سے کوٹ مومن، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آ باد اور فیصل آباد سے گو جرہ تک بند کر دیا گیاہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سموگ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس لگائیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ایک دو روز تک بارش کا امکان ہے جس کے بعد دھند میں کمی ہو جائے گی۔

تازہ ترین