• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کی بحالی، پاکستانی بورڈ اچھا کام کررہا ہے، ڈین جونز

International Cricket In Pakistan Pakistan Cricket Board Doing Well Done Job Dean Jones

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے پی سی بی، حکومت، آرمی اور پولیس اچھا کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات پوری دنیا میں ہو رہے ہیں، لندن بھی دہشگردی کے واقعات سے محفوظ نہیںاوراگرہم اب کی بار فائنل تک پہنچے تو ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑی بھی کراچی آئیں گے۔

دوسری جانب وقار یونس نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، ڈریسنگ روم میں مصباح اور سعید اجمل کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

پی ایس ایل 3 کی ڈرافٹنگ مکمل ہونے کے بعد اسلام آبادیونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز اور باولنگ کوچ وقار یونس نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کی جبکہ ڈین جونز نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیںاور ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

اسلام آبادیونائیٹڈ کے منٹور وقار یونس کا کہنا تھا ہمارا ٹیم کمبی نیشن اچھا ہے، مصباح کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں کو بہت سیکھنے کو ملے گا ۔

اس موقع پر دونوں کرکٹ لیجنڈز نے باؤلنگ کوچ سعید اجمل کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیاجبکہ وقایونس نے بطور کوچ اپنی کامیابی کا بڑا کریڈٹ سعید اجمل کی جادوئی باؤلنگ کو قرار دیا ۔

تازہ ترین