• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں نفرت انگیز جرائم کی تعداد میں 5 فیصد اضافہ

Hate Crime Increase 5 In Usa

امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی ) کا کہنا ہے کہ 2016ء میں ملک بھر میں نفرت انگیز جرائم کی تعداد میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آئی کی سالانہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں نفرت انگیز جرائم میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ برس مسلمانوں کے خلاف 307 نفرت پر مبنی واقعات بھی رونما ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 2016ء میں 6 ہزار 121 نفرت انگیز واقعات ریکارڈ کئے گئے تھے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 فیصد زائد ہیں۔

ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں، افریقی نژاد افراد اور یہودیوں کےخلاف نفرت انگیزواقعات بڑھے، سیاہ فام امریکی باشندوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعات کی تعداد 3 ہزار 489 ہے۔

تازہ ترین