| |
Home Page
جمعرات 04 ربیع الاوّل 1439ھ 23 نومبر 2017ء
November 14, 2017 | 07:12 am

مصر :شوہر سستے کپڑے پہنتا ہے ،بیوی نے طلاق مانگ لی

Egypt Husband Wears Cheap Clothes The Wife Asked For A Divorce

Egypt Husband Wears Cheap Clothes The Wife Asked For A Divorce

اکثر اوقات دنیا بھر سے میاں بیوی کے کشیدہ تعلقات پر مبنی کئی واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، جس میں شوہر اور بیوی چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاق دینے یا مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

ایسا ہی ایک واقعہ مصر میں دیکھنے کو ملا جہاں بیوی نے سستے کپڑے پہننے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر ڈالا۔

مصر کے خبر رساں ادارے کے مطابق مصری خاتون نے شادی کے چند ہی دن بعد اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شوہر نہ صرف سستے کپڑے پہنتا ہے بلکہ اس کا طرز زندگی بھی نامناسب ہے۔

خاتون کے مطابق گھروالے ان کے شوہر سے شادی کے لیے تیار نہیں تھے کیونکہ دونوں کی مالی حیثیت میں زمین آسمان کا فرق تھا، تاہم ان کے شوہر رفات نے شادی سے پہلے طرز زندگی بدلنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی، جس پر خاتون کے اہلخانہ شادی کے لیے راضی ہوگئے تھے۔

خاتون نے بتایا کہ شادی کے فوراً بعد رفات نے اپنی زندگی پرانے طریقے سے گزارنا شروع کردی،وہ روایتی اور انتہائی سستے کپڑے پہنتا ہے اور اس کا حلیہ کسی صورت قابل قبول نہیں جبکہ میرے والد بھی اس کے حلیہ کا مذاق اڑاتے ہیں۔

کریمہ نے مصری میڈیا کو بتایا کہ جب اس نے شوہر سے حلیہ ٹھیک کرنے کا کہنا تو اس نے صاف انکار کردیا بلکہ دوسری شادی کی دھمکی بھی دی جس پر میں نے طلاق کا مطالبہ کیا۔