| |
Home Page
جمعرات 04 ربیع الاوّل 1439ھ 23 نومبر 2017ء
November 14, 2017 | 10:34 am

کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں 12 گھنٹے سے بجلی غائب

Major Breakdown In Some Parts Of Quetta From Last 12 Hours

Major Breakdown In Some Parts Of Quetta From Last 12 Hours

کوئٹہ شہر کے وسطی سمیت بیشتر علاقوں میں گزشتہ 12گھنٹے سے زائد سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔

شہرکے بیشترعلاقوں میں رات تقریباً ساڑھے نو بجے بارش کےبعدبجلی بندہوگئی تھی،کیسکو ذرائع کے مطابق بارش سے مختلف فیڈرز ٹرپ کرگئے اور لائنوں میں خرابی پیداہوگئی ۔

متاثرہ فیڈرز میں لیاقت بازار،پشتون آباداورمری آباد سمیت مختلف فیڈرزشامل ہیں،تاہم 12 گھنٹےگزرنےکےباوجود فنی خرابی دورنہ کی جاسکی، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سےمکینوں کومشکلات اورپریشانی کاسامنا ہے۔

بجلی کی طویل بندش سےعلاقوں میں پانی کی شدیدقلت پیدا ہوگئی ہے اور مریضوں کو بھی پریشانی کاسامنا کرناپڑرہاہے۔

دوسری جانب کیسکو ذرائع کاکہناتھا کہ بجلی کی معطلی متعلقہ فیڈرزمیں فنی خرابی کےباعث ہوئی،فیڈرزمیں خرابی تلاش کرنےاوردورکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔