• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحالی امن کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون پرتیار ہیں، وزیر اعظم

Fully Ready To Cooperate Provincial Govt For Restoration Of Peace Prime Minister

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں بحالی امن کے لئے صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نےگورنر ہاوس کوئٹہ میں امن و امان سےمتعلق اعلی سطح کااجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا، اجلاس میں وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری،کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ اوردیگرحکام بھی شریک تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سےمتعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،وفاقی حکومت صوبے میں بحالی امن کے لئےصوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔

اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہاکہ بلوچستان میں ماضی کی نسبت امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے، صوبے میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، رہے سہے عناصر کا خاتمہ کر کےصوبے کی عوام کو خوشیاں لوٹائیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی گورنرہاوس پہنچے جہاں ان کو پولیس کےچاق وچوبند دستے نے سلامی دی، اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءللہ زہری کی ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف امورپربات چیت ہوئی۔

تازہ ترین