• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ڈیتھ ریس: بیونڈ انارکی کا نیا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ڈیتھ ریس: بیونڈ انارکی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان مائیکل پال کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1975میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیتھ ریس 2000کاچوتھا حصہ ہے جس میں ماہر ڈرائیورز جدید گاڑیوں کی خطرناک ریس میں حصہ لیتے دکھائی دینگے۔

فلم کی کاسٹ میں زیچ میک گوون،فریڈرک کوہلر،یینس چیونگ،کیسے کلار،لوسی آرڈین اور ڈینی ٹریجو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پال ڈبلیو ایس اینڈرسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس 30جنوری کوریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین