| |
Home Page
جمعرات 04 ربیع الاوّل 1439ھ 23 نومبر 2017ء
November 14, 2017 | 07:08 pm

فلم 'ڈیسولیشن کا ٹریلر جاری

Desolation New Trailer

ہالی وڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے ، جی ہاں خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی وڈہارر تھرلرفلم 'ڈیسولیشن 'کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

سیم پیٹن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے سنسنی خیز واقعات کے گِرد گھوم رہی ہے جب ایک خاتون اپنے بیٹے اور دوستوں کے ہمراہ جنگلات میں چھٹی گزارنے پہنچتی ہیں تو ان کا سامنا پر اسرار مخلوق سے ہوتا ہے ۔

جادوئی طاقت کے زیرِ اثر جان سے جانے والے افراد کی قتل کی گتھی سلجھاتے ہوئے کئی خطرناک واقعات سے پردہ اُٹھتا ہے۔

غیر معمولی اور پر اسرار واقعات پر مبنی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارٹوبی نیکول،جیمی پیگ، الیشیا اوسچے اور کلاؤ ڈ ڈوہامل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

خوف، دہشت، تھرل اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال15دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔