• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی طاقت پاکستان کا وجود ختم نہیں کرسکتی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجود کو ختم نہیں کرسکتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اسٹرائیک کور منگلا کورکا دورہ کیا جہاں انہوں نے تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں کے حوصلے اور تربیت کے معیار کو سراہا ، انہوں نے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ داخلی سلامتی اور مغربی سرحد پر موجود خطرات سمیت روایتی خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے روایتی خطرات کے لیے ہماری پیشہ ورانہ تیاری مکمل ہے، دفاع پاکستان کے لیے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پالیا ہے، انشاء اللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اوّل میں شامل ہو گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترقی کےلیے صرف اور صرف پختہ عزم اور بطور قوم متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین