• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کا فوجی گولیوں کی بوچھاڑ میں جنوبی کوریا فرار

North Korean Soldier Critical After Escape

شمالی کوریا کا ایک فوجی فرار ہوکر جنوبی کوریا پہنچ گیا ،فرار کے دوران اس پر اسی کے چارساتھیوں نے شدید فائرنگ کرکے اسے بری طرح زخمی بھی کیا تاہم وہ جنوبی کوریا پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مفرور فوجی پر جوفور وہیل ڈرائیو گاڑی میں سوار تھا کو جب بہت تیزی کے ساتھ وار فری زون کی جانب پیس ویلیج جاتے دیکھا گیا تواس کے اپنے چار ساتھیوں نے اس پر40رائونڈ فائر کئے گئے تاہم ا س کے کندھے پر 7گولیاں لگیں ،گولیاں لگنے کے باوجود وہ غنودگی کی کیفیت میں جنوبی کوریا پہنچنےمیں کامیاب ہو گیا ۔

جنوبی کوریا کےجوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیف ڈائریکٹرآپریشن سو ووک نے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہو ئے بتایا کہ شمالی کوریا کا فوجی جب ہماری حدود میں پہنچا تو وہ بے ہوش تھا اور اس کے جسم میں7گولیاں پیوست تھیں۔زخمی فوجی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے جسم سے5گولیاں نکال دی گئیں لیکن دو گولیاں اب بھی اس کے جسم میں موجود ہیں۔

تازہ ترین