• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چیمبر کا انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

Karachi Chambers Wants Dates Extended For Income Tax Returns

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے آن لائن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات ہونے کے باعث کراچی چیمبر کے صدر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 30 دسمبر تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مفسر ملک کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے آن لائن سسٹم میں خرابی اور دباؤ کے باعث رٹرن جمع کرانے میں شدید مشکلات ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس صورت حال کی وجہ سے دشواری کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ کو 30 دسمبر تک بڑھانے مطالبہ کیا گیا ہے۔

کراچی چیمبر کے صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایف بی آر سسٹم کی صلاحیت کو بہتر بنائے جو ملک کے ایک فیصد سے کم ٹیکس گزاروں کے ریٹرنز جمع کرنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتا۔

تازہ ترین