• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمال انڈسٹریز کا 64 کروڑ 79 لاکھ کا بجٹ منظور

Sindh Small Industries Budget Accepted

مالی سال 2017ءاور 2018ءکے لیے سندھ اسمال انڈسٹریز کا 64 کروڑ 79 لاکھ روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر صنعت منظور وسان نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ خالی پلاٹس صنعتکاروں کو الاٹمنٹ کر کے دیے جائیں تاکہ چھوٹی صنعتیں لگیں۔

وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان کی زیر صدارت سندھ اسمال انڈسٹری کا سال 2017ء اور 2018ء کا بجٹ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری صنعت ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹری نے شرکت کی۔

منظور وسان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ کے 3 بڑے شہروں میں اسمال انڈسٹریز کے 285 پلاٹ خالی پڑے ہیں،نوابشاہ، ٹھٹھہ اور سانگھڑ میں اسمال انڈسٹریز کی 13 کروڑ 14 لاکھ اسکیمیں مکمل ہوگئی ہیں۔

وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا کہ خالی پلاٹس صنعتکاروں کو الاٹمنٹ کر کے دیے جائیں تاکہ چھوٹی صنعتیں لگ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے صنعت کار انڈسٹریز نہیں لگانا چاہتے تھے مگر اب وہ صنعتیں لگانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں مزید صنعتیں لگنے سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔

تازہ ترین