• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیںریاستی دہشتگردی جا ری ،4 نوجوان شہید

Four More Kashmiri Killed By Indian Army

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے،چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید چار کشمیری نوجوان شہید کردیئے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ،گذشتہ روز شہید کیے گئے نوجوانوں کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکتکی ،اس موقع پر پاکستانی پرچم اٹھائے لوگوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

ضلع بارہ مولا میں جعلی مقابلے میں شہید کیے گئے دو نوجوانوں کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جنازے میں شریک افراد نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے، شرکا نے بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

آج بھی ضلع کلگام میں جعلی مقابلے کے نام پر مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا، نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقہ مکین نے احتجاج کیا، ضلع پلواما کے علاقے ترال میں بھی قابض فوج کا کریک ڈائون آپریشن جاری ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین