| |
Home Page
جمعرات 04 ربیع الاوّل 1439ھ 23 نومبر 2017ء
November 14, 2017 | 06:19 pm

افغانستان:مختلف حملوں میں31سیکیورٹی اہلکار،65طالبان ہلاک

31 Afghan Security Personnel And In Response To The Attack 65 Taliban Killed

31 Afghan Security Personnel And In Response To The Attack 65 Taliban Killed

افغان صوبوں قندھار اور فراہ میں طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اکتیس سیکیورٹی فورسز اہلکار ہلاک، فورسز کی جوابی کارروائی میں پینسٹھ طالبان بھی مارے گئے۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے رات گئے صوبہ قندھار اور فراہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو حملوں کا نشانہ بنایا، صوبہ قندھار کے اضلاع میوند اور زاہری کی چیک پوسٹوں پر حملے میں بائیس پولیس اہلکار جان سے گئے اور پندرہ زخمی ہوئے۔

چھ گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں پینتالیس طالبان بھی مارے گئے، صوبہ فراہ کے حملوں میں نو افغان فوجی اہلکار اور تین شہری ہلاک ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں بیس طالبان مارے گئے اور اکیس زخمی ہوگئے، طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔