• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، فضل الرحمان

Political Parties Must Show Thier Unity Fazl Ur Rahman

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا تو خدانخواستہ کہیں ہم 2018ء کے انتخابات کا منظر نامہ ہی نہ دیکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے سے متعلق ہمارا مطالبہ برقرار ہے کہ بتایا جائے اتنا بڑا شب خون کس نے مارا ؟

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہماری سیاسی اور جمہوری قوتیں باہمی یکجہتی کا مظاہرہ نہیں کر تیں اور 2018 ء کے الیکشن کے لیے ہر ایک اپنی پوزیشن پر جا رہا ہے اور سخت مؤقف اختیار کرکے سمجھتا ہے کہ الیکشن ہوں گے جس کے بعد ان کی حکومت ہو گی، خدا نہ کرے کہ شائد قوم 2018ء کے انتخابات کا منظر نہ دیکھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم سیاسی لوگ ایک دوسرے کو سنیں ، نازک صورت حال کا ادراک کریں، جمہوریت کی بقا اور تسلسل کے بارے میں سوچیں۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ اسپیکر کے لیول پر پارلیمانی لیڈرز رابطے میں ہیںاور کوشش کررہے ہیں کہ ان دنوں میں کوئی حادثہ درپیش نہ ہو، کوشش کریں گے کہ جمہوریت پٹری سے نہ اترے، اس کا تسلسل برقرا رہے، حادثے ہو جاتے ہیں تو ہم نے ملک میں بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاٹا کے حوالے سے پشاور میں جرگہ ہوا، جرگے نے سپریم کونسل بنائی ہے، کونسل نے حکومت سیاسی جماعتوں ادروں کو پیغام دیا ہے کہ فاٹا کے معاملے کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔

تازہ ترین