• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹکے، مین پوری پر پابندی کا بل سندھ اسمبلی میں متعارف

Gutka Ban Bill Introduced In Sindh Assembly

صوبے میں گٹکا اور مین پوری کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لیے بل سندھ اسمبلی میں متعارف کرا دیا گیا۔

بل پیپلز پارٹی کی رکن روبینہ قائم خانی نے متعارف کروایا جس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں بچے اور بڑے گٹکا اور مین پوری کے عادی ہو رہے ہیں، جو انتہائی مضر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گٹگے اور مین پوری کے عادی افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اس سے نہ صرف ان کی صحت خراب ہو رہی ہے بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی خطرہ ہے۔

بل کے مطابق گٹکا اور مین پوری تیار اور فروخت کرنے والوں کے لیے 7سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، یہ جرم ناقابل ضمانت تصور ہوگا۔

تازہ ترین