• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے شام میں امریکا پر داعش کی پشت پناہی کا الزام لگادیا

Russia Once Again Blames Us To Supports Isis

روس نے شام میں امریکا پر داعش اور دیگر مسلح گروپوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا ہے۔

دار الحکومت ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاروف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا پر داعش کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ گزشتہ دنوں عراقی سرحد کے قریب شامی علاقہ بوکمال میں امریکا نے داعش کے جنگجوؤ کے ساتھ نرمی برتی، اور امریکا کی یہ نرمی برتنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

لاروف نے مزید کہا امریکا کی حمایت یافتہ مسلح باغی گروپس شام کے لئےسب سے بڑا خطرہ ہے، ساتھ ہی کہا شام میں ایران یا اسکی حمایت یافتہ ملیشیاوؤں کی موجودگی قانونی ہے اور انکی واپسی سے متعلق امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں کوئی ذکر نہیں۔

تازہ ترین