• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں کیلئے بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے: امجد بشیر

Call International Conference For Rohingya Muslims Amjad Bashir

یارک شائر اور ہمبر سے پاکستانی نژاد برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ امجد بشیر نے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے۔

ا سٹراس برگ میں جاری یورپین پارلیمنٹ کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لیے پارلیمنٹ میں فوری بحث کا بھی آغاز کیا جائے اور حکومتوں کی سطح پر ایک بین الاقوامی کانفرنس بلانے کے لیئے رابطہ کا ری کی جائے۔

اپنے بنگلہ دیش کے سفر میں روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات اور ان کے حالات کے بارے میں ذاتی مشاہدے کے حوالے سے ساتھی ممبران کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ایک امریکی ٹی وی چینل نے بھی پوری دنیا کو دکھا دیا ہے کہ روہنگیا مسلمان کتنی تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔

امجد بشیر ایم ای پی نے کہا کہ لاکھوں مظالم کے باعث میانمار میں اپنا گھر بار چھوڑ نے پر مجبور ہو چکے جبکہ لاکھوں وہیں پھنسے ہوئے ہیں،اسی صورتحال میں مائیں ساحلوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیںجبکہ وہ لوگ خوش نصیب شمار ہوتے ہیں جن کو میانمار سے فرار کیلئے کشتی میسر آجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ وہ لوگ جو اب تک وہاں پھنسے ہوئے ہیں یہ ایوان انسانیت کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اس صورتحال کے بارے میں خصوصی بحث کرے۔

امجد بشیر نے مزید کہا کہ میں نے اقوام متحدہ، بنگلا دیش، میانمار اور برطانوی حکومت سے جو فیڈ بیک حاصل کیا ہے اس کے تحت میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں یورپین یونین ایک بین الاقوامی کانفرنس بلائے۔

تازہ ترین