• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں تہلکہ مچانے والی بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 15نومبر کو اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا 15نومبر 1986ء کو ممبئی میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے 2003ء میں 17 سال کی عمر میں بطور ٹینس پلیئر پروفیشنل کیرئیر میں قدم رکھا۔

ان کے والد عمران مرزا اور خاندان کے دوسرے افراد کا انہیں ٹینس کی ابتدائی تربیت دینے میں اہم کردار ہے۔

ثانیہ نے2003ء ہی میں جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں حصہ لیا،جبکہ ساتھ ہی اپنی تعلیم پر بھی توجہ جاری رکھی اور سینٹ میری کالج سے گریجویشن کیا۔

ثانیہ مرزا2005 ءہونے والے یو ایس اوپن، گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں بھی شریک ہوئیں۔

انہیں بھارت کی سب سے زیادہ رینک حاصل کرنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہے، وہ اب تک کئی اعزازات حاصل کر چکی ہیں، جن میں بھارتی حکومت کی جانب سے چوتھا بڑا سرکاری ایوارڈ پدم شری بھی شامل ہے۔

ثانیہ نے جولائی 2009ء میں اپنے بچپن کے دوست اور حیدر آباد کی معروف کاروباری شخصیت صہیب مرزا سے منگنی کی جو 28جنوری 2010ء کو ختم ہو گئی۔

بعد میں انہیں پاکستانی اسٹار کرکٹر شعیب ملک نے اتنا متاثر کیا کہ 29 مارچ 2010ء کوشعیب ملک ان کی زندگی میں شامل ہوگئے۔

ثانیہ مرزا نے 2015 ءمیں انڈین آف دی ایئرکا ایوارڈبھی اپنے نام کیا۔

تازہ ترین