• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹ کمیٹی نے صدر کے ایٹمی حملے کے اختیار پر سوال اٹھادیے

Us Senate Committee Questions Trump Nuclear Authority

امریکی سینیٹ کمیٹی نے صدر کے ایٹمی حملے کے اختیارات پر سوال اٹھا دیئے،40 سال میں پہلی بارمعاملے پر بحث ہورہی ہے ۔

سینیٹر کرس مرفی نے کہا کہغیرمستقل مزاج ڈونلڈٹرمپ امریکی مفادکےبرعکس جوہری حملےکاحکم دےسکتےہیں۔

1975ء کے بعد پہلی بار صدارتی اختیار سے متعلق امریکی سینیٹ کمیٹی میں بحث ہورہی ہے ،اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین باب کارکر نے کہا کہ جوہر حملے کے حکم کے بعد اسے روکنے کا کوئی طریقہ نہیں۔

اس معاملے پر سابق امریکی جنرل نے کہا کہ جوہری حملےکےفیصلےمیں فوج ضرورت اورتناسب کااصول بھی مدنظررکھتی ہے ۔
سابق سربراہ اسٹریٹجک کمانڈ کا کہناتھاکہ امریکی فوج صرف جائز احکامات پر عمل کرنے کی پابند ہے ۔

تاہم امریکی سینیٹرز اور ماہرین نے اتفاق کیا کہ امریکا پر جوہر ی حملہ ہونے والا ہو تو صدر کو دفاع کا آئینی اختیار ہے۔

تازہ ترین