• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :ڈرگ روڈ فلائی اوور مرمت کیلئے پھر بند

Dirg Road Block Due To Construction

کراچی میں شارع فیصل کو راشد منہاس روڈ سے ملانے والا پُل ایک بار پھر مرمت کے لیے بند کردیا گیا ہے، فلائی اوور کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی میں شارع فیصل کو راشد منہاس روڈ سے ملانے والے ڈرگ روڈ فلائی اوور کو شگاف پڑنے کی وجہ سے مرمت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پل کے ادھے کلو میٹر ٹریک کو توڑ کر دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے، اس کام میں ڈھائی سے تین مہینے لگیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کے کام پر 20 سے 22 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

تازہ ترین