• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدرقطر، عرب ممالک بحران کے خاتمے کیلئے سرگرم

Rajab Erdogan Meeting With Ameer Shaikh

قطر اور عرب ممالک بحران خاتمے کے لیے سرگرم ترک صدر طیب اردوان نے کویتی امیر سے ملاقات کی، وہ آج کو قطر جائیں گے۔

کویتی خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد سے ملاقات کی، جس میں قطر تنازع، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کی گئی۔

ترک صدر خلیجی بحران حل کرانے قطر بھی جا رہے ہیں، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں سعودی عرب، بحرین، یواےای اور مصر نے5 جون سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین