• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف، مریم اورصفدر کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی

The Hearing Will Be Today Against Nawaz Mariyam And Safdar

سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی، عدالت نے 2 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے، سماعت کے دوران حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دینے کا بھی امکان ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 12 ویں جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 13ویں سماعت کریں گے۔

نواز شریف 5 مرتبہ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 7 بار عدالت کے روبرو پیش ہوچکے ہیں، حسن اور حسین نواز ایک مرتبہ بھی عدالت نہیں آئے، جس پر انہیں مفرور ملزم قرار دے کر اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

نواز شریف پر ان کے نمائندے ظافر خان کی موجودگی میں 19 اکتوبر کو 2 ریفرنسز جبکہ 20 اکتوبرکو ایک ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی۔

مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ان کی موجودگی میں 19 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی، 8 نومبر کو نواز شریف کی 5 ویں پیشی کے موقع پر ان کی موجودگی میں دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی، انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا، جس کے بعد گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کیے گئے۔

عدالت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو جہانگیر احمد اور ایس ای سی پی کی افسر سدرہ منصور کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین