• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کی ٹرین سے چور 1 ملین پائونڈ کے قیمتی پتھر لے اڑا

لندن کی ٹرین میں چوری کی بڑی واردات ہوگئی ، نامعلوم چور 1 ملین پائونڈ مالیت کے قیمتی پتھروں سے بھرا سوٹ کیس چرا کر بھاگ گیا۔

دوران سفر اپنا قیمتی سامان انتہائی احتیاط سے اپنے ساتھ ہی رکھنا چاہئے، بصورت دیگر ایسا بھی ہوسکتا ہے، لندن کی ایک ٹرین میں نامعلوم چور ایک مسافر کا قیمتی پتھروں سے بھرا بیگ چرا کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 35سالہ تاجر نے ٹرین میں داخل ہوتے وقت سوٹ کیس لگیج ریک میں رکھا اور سیٹ پر جا کر بیٹھ گیا۔

منزل مقصود پر ٹرین پہنچتے ہی مسافر جیسے ہی اپنا سوٹ کیس لینے وہاں گیا تو وہ وہاں سے غائب تھا،مسافر کے مطابق اس سوٹ کیس میں روبی،نیلم اور زمرد کے قیمتی پتھر بھرے تھے جن کی مالیت تقریباً 1ملین پاؤنڈ ہے۔

پولیس نے اس واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تازہ ترین