• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس :کلیشی میں جگہ کی کمی کے باعث سڑک پر نماز

France Praying Namaz On The Road Due To Lack Of Space

فرانس کے شہر کلیشی میں جگہ کی کمی کے باعث مسلمان سڑک پر نماز پڑھنے پر مجبور ہیں، شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ اتنے فنڈز نہیں کہ مسلمانوں کو عبادت کے لیے متبادل جگہ فراہم کرسکیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق مقامی حکام اور  کنزو ویٹو پارٹی کے کچھ رہنما سڑکوں پر نماز پڑھنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، جن کا موقف ہے کہ سڑک پر نماز پڑھنا فرانسیسی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے کوئی متبادل جگہ نہیں، جس کی وجہ سے ہم سڑک پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

ادھر میئر کلیشی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس فنڈز کی کمی ہے، جس کی وجہ سے عبادت کے لیے متبادل جگہ فراہم نہیں کرسکتے ۔

تازہ ترین