• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: دھند سے موٹر وے کئی مقامات پر بند، بارش کی پیشگوئی

Smog Continue In Punjab Rain Forecast

بارش کے باوجود پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا سلسلہ برقرار، موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا، محکمہ موسمیات نے آج بھی کئی شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوگی، جس سے پنجاب کے میدانی علاقوں میںشدید دھند، اسموگ کے دورانیے میں کمی کا امکان ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق پنجاب بھر میں دھند کی سبب حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایم 3 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، ایم 4 فیصل آباد سے گوجرہ تک موٹر وے بند کردی گئی ہے۔

تازہ ترین