• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوا کب اور کتنی لی ؟ڈیجیٹل گولی خود بتائے گی

Us Health Department Introduced Digital Tablet

مریض وقت پر اور درست گولیاں کھا رہا ہے یا نہیں؟ مریض چھپائے یا بھول جائے اب پر واہ نہیں، ڈیجیٹل گولی خود بتائے گی، ساری معلومات موبائل فون تک پہنچائے گی، امریکا میں مائیکرو چپ والی گولی کھانے کی اجازت دے دی گئی۔

امریکی محکمہ صحت نے پہلی ڈیجیٹل گولی کی باضابطہ منظوری دے دی، یہ ڈیجیٹل گولی خود بتائے گی کہ آپ نے یہ دوا کب اور کتنی لی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈیجیٹل گولی میں موجود چپ نہ کسی بیٹری سے جڑی ہے، نہ اس کا کوئی اینٹینا ہے بلکہ گولی پر تانبے اور میگنیشیم کی پرت چڑھائی گئی ہے، جو معدےمیں موجود جوسز سے ردعمل کے نتیجے میں معمولی سا برقی چارج پیدا کرے گی اور پھر یہ معلومات ایک ڈیوائس کے ذریعے موبائل فون تک منتقل ہو جائے گی۔

یہ دوا خاص طور پر دماغی امراض کا شکار مریضوں کے کارآمد ہوگی، جنہیں یہ یاد رکھنے میں مشکل ہوتی ہے کہ انہوں نے کوئی کام کیا یا نہیں؟

تازہ ترین