| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
November 15, 2017 | 07:32 am

پاکستان ریلوے کے 1ارب کے آن لائن ٹکٹ فروخت

Pakistan Railways Sold 1 Billion Online Ticket

Pakistan Railways Sold 1 Billion Online Ticket

پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے آن لائن ٹکٹ فروخت کردیے۔

ریلوے کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے روازنہ ٹکٹوں کی فروخت ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

ریلوے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔

پاکستان ریلوے نے گزشتہ برس اکتوبر میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا اور ایک سال کے دوران 7 لاکھ 26 ہزار سے زائد مسافروں نےاس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

ترجمان کے مطابق ریلوے کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے روازنہ ٹکٹوں کی فروخت اب ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔