| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
November 15, 2017 | 07:38 am

دریائی بلے کو نئی دوست مل گئی

Naughty Sea Lion Become Toddler Friend In Mexico

Naughty Sea Lion Become Toddler Friend In Mexico

میکسیکو کے چڑیا گھر میں دریائی بلے کا ننھی پری کے اشاروں پر رقص کا دلچسپ مظاہرہ ۔
یوں تو آپ نے جانوروں اور بچوں کے درمیان دوستی کے کئی مناظر دیکھے ہوں گے،یہ دریائی بلے اور بچی کی دوستی کے خوبصورت مناظر ہیں۔

یہ مناظرمیکسیکو کے’چاپل ٹیپس‘نامی چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے ،جب سیر کیلئے آئی ایک پانچ سالہ بچی کے اشاروں پر شیشے کے پنجرے میں قید دریائی بلا رقص کرنے لگا۔

جیسے جیسے ننھی پری اپنے ہاتھ گھماتی دریائی بلا بھی اُسی طرح ڈانس کرنے لگتا،جس پر بچی سمیت چڑیا گھر میں سیر کیلئے آئے دیگر لوگ بھی بیحد محظوظ ہوئے اور اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔