| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
November 15, 2017 | 09:52 am

پی آئی اے استنبول کے لئے پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی

Pia Will Not Fly Flights To Istanbul

Pia Will Not Fly Flights To Istanbul

قومی فضائی کمپنی نے ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کی جس کے نتیجے میں پی آئی اے اب استنبول کے لیے بھی اپنی پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی۔

ترکش ایئر لائن کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی رو سے ترکش ایئر لائن روزانہ استنبول سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے 6 پروازیں آپریٹ کرے گی جبکہ پی آئی اے دبئی، ابوظہبی اور مسقط سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد آنے والی پروازوں پر ترکش ایئرلائنز کے مسافروں کو کوڈ شیئرنگ کی سہولت فراہم کرے گی۔

اس معاہدے کی رو سے پی آئی اے استنبول کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی، جبکہ اس سے ترکش ایئر لائن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیوں کہ وہ ابوظہبی، مسقط اور دبئی سے پاکستان کے لیے کوئی پرواز آپریٹ ہی نہیں کرتی۔

ایوی ایشن ماہرین نے اس معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے یہ معاہدہ اس طرح کیا جاتا کہ استنبول تک پی آئی اے مسافروں کو لے کر جائے گا اور وہاں سے یورپ کے لیے ترکش ایئرلائن کے جہاز استعمال ہوں گے تو اس طرح پی آئی اے پورے یورپ سے بزنس کرسکتا تھی تاہم اب پی آئی اے نے استنبول کا ٹریفک بھی کھودیا ہے ۔