• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: ہولناک زلزلہ براہ راست نشریات میں ریکارڈ

ایران عراق میں 7.3 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے،اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار سو سے زائد ہوگئی ہےجبکہ چھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے مذکورہ علاقہ ہولناک تباہی کا منظر پیش کر رہا ہےعمارتیں اور گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

زلزلے کے دوران ’رودا ٹیلی ویژن‘ پر براہ راست انٹریو جاری تھا، اسٹوڈیو میں بیٹھے اینکر نے مہمان سے جیسے ہی سوال کیا تو اس دوران شدید زلزلہ آیا جسے مہمان نے محسوس کیا اور اُن پر خوف طاری ہوگیا۔

زلزلے کے جھٹکے شام، کویت، بحرین، قطر، سعودی عرب، اردن، لبنان اسرائیل اور ترکی میں بھی محسوس کیے گئے۔

 

 

تازہ ترین