• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی یادداشت میں اضافے کیلئے مائیکرو چِپ ایجاد

Generate Micro Chip To Increase Human Memory

ماہرین نے ایک ایسی باریک چِپ ایجاد کرلی ہے جس سے انسانی یادداشت میں 30؍ فیصد تک اضافہ ہو جاتاہے۔

حالیہ برسوں میں تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ حشرات الارض میں ’’دماغ کے پروستھیسس‘‘ کو یادداشت بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے وہ ذہنی سرگرمیاں زیادہ بہتر انداز سے انجام دے سکتے ہیںتاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انسانوں کیلئے بھی اس طرح کی کوئی چپ ایجاد کی گئی ہو۔

محققین نے پہلی مرتبہ ایک ایسی تکنیک متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے یہ چپ اس انداز کی نقل کرکے امور سر انجام دیتی ہے جس انداز سے دماغ قدرتی طور پر سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے سوسائٹی آف نیورو سائنسز کے سالانہ اجلاس میں بتایا ہے کہ دماغ کے ایک مخصوص حصے ’’ہِپو کیمپس ریجن‘‘ کو اس چپ کی مدد سے متحرک کرنے کے نتیجے میں دماغی صلاحیت میں 30؍ فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

یہ چپ دماغ میں اسی طرح نصب ہوتی ہے جیسے کسی اپاہج شخص میں مصنوعی اعضا نصب کیے جاتے ہیں۔ محققین نے اپنے تجربات کیلئے 20؍ رضاکاروں کی مدد حاصل کی اور ان پر مختلف انداز سے تحقیق کی، ان کے دماغ میں الیکٹروڈس کے ذریعے ہپو کیمپس ریجن کو متحرک کیا گیا اور نتائج حاصل کیے گئے۔

تجربات کے سلسلے میں ہر شخص کو مختلف تصاویر دکھائی گئیں اور 75؍ سیکنڈز کے بعد ان ہی تصاویر کے متعلق سوالات کیے گئے، زیادہ تر افراد نے سوالوں کے بہتر اور فوری جوابات دئیے جن کی مدد سے سائنسدانوں نے اعداد و شمار نوٹ کیے۔

تجربات کے سلسلے میں رضاکاروں کو مائیکرو الیکٹرک شاک بھی دیئے گئے۔ تحقیق میں شامل یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدان ڈونگ سنگ نے بتایا ہے کہ یادداشت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہم نیورل کوڈ تحریر کر رہے ہیں اور یہ کام پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔

کامیاب ٹرائل کی مدد سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ Brain Implant کی مدد سے یادداشت میں 30؍ فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین