• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 17 سال بعد پھر سے ایک ساتھ

بالی وڈ کے دو کامیاب اداکار انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں، جن کی جوڑی کو مداحوں نے ہمیشہ ہی خوب سراہا بھی ہے تاہم اب 17سال بعد یہ دونوں اداکار پھر سے ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

دھمال سیریز کی 2 فلموں میں سنجے دت، رتیش دیش مْکھ اور ارشد وارثی کی جاندار اداکاری اورفیملی کامیڈی نے مداحوں کو بہت محظوظ کیا تھاتاہم دھمال سیریز کا اب تیسرا سیکوئل تیار کیا جارہا ہے جس کا نام ’’ٹوٹل دھمال‘‘ ہوگالیکن اس بار فلم کے پروڈیوسر نے اسٹار کاسٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، خبریں ہیں کہ تیسرے سیکوئل میں انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کو ایک ساتھ کاسٹ کیاگیا ہے جبکہ اجے دیو گن بھی فلم کا حصہ ہونگے۔

فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کے ہدایت کار اندرا کمار نے اپنے ایک انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق بھی کی ہے کہ ’مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور فلم ٹوٹل دھمال میں ایک ساتھ کام کریں گے، جس کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں ممبئی میں شروع کی جائے گی۔

واضح رہے مادھوری اور انیل نے ’رام لکھن‘، ’پرندہ‘، ’پکار‘ اور ’بیٹا‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا، ان دونوں کا گانا ’دھک دھک کرنے لگا‘ آج بھی کافی مقبول ہے۔

ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ 2001 میں ریلیز ہوئی فلم ’لجا‘ میں کام کیا تھا۔

 

تازہ ترین